تربت :جسٹس فار شہید شاہینہ شاہین کمیٹی کی جانب سے شہید شاہینہ شاہین کے قتل کی مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے فدا شہید چوک پر دوسرے روز بھی دھرنا اور بھوک ہڑتال جاری رہا۔
کیمپ میں شہید شاہینہ کی تصاویر کے ساتھ ان کے بنائے گئے پینٹنگ بھی رکھے گئے ہیں۔ دوسرے دن ایچ آر سی پی کے ریجنل کواڈی نیٹر پروفیسر غنی پرواز کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سماجی شخصیات، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے یکجہتی کے لیے کیمپ کا دورہ کیا۔
کمیٹی نے شاہینہ بلوچ کی شھادت کو بلوچ سماج میں عورتوں کی آواز دبانے اور عورت کو پس منظر میں رکھنے کی مذموم کوشش قرار دیا۔ کمیٹی نے شاہینہ بلوچ کی شھادت کو 9 دن گزرنے کے باوجود قاتل کی عدم گرفتاری اور پولیس کی سست روی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے
شاہینہ شاہین کی شہادت بلوچ سماج میں عورتوں کی آواز کو دباناکی سازش ہے، جسٹس فارشہیدشاہینہ کمیٹی