تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر لیویز فورس منشیات فروشوں کے خلاف متحرک۔منشیات کے مختلف اڈوں پر کاروائی کے دوران منشیات فروشوں اور لیویز فورس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے بعد تین منشیات فروش گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ریٹائرڈ)محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر تحصیلدار تربت صادق کبدانی،رسالدار اللہ بخش اور رسالدار نعیم بلوچ کی سربراہی میں لیویز فورس نے کلاتک،نوک آباد،دیہات اور ہوت آباد میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروئی کرتے ہوئے تین منشیات فرشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کرسٹال، شیشہ، کرش اور چرس برآمد کرلیا۔
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر محمد الیاس کبزئی نے منشیات کے تدارک کے لیے لیویز فورس کو خصوصی ہدایت دی ہیں جس کے سبب مختلف علاقوں میں منشیات کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں زورپکڑ گئی ہیں۔ دوسری جانب عوامی حلقوں نے انسداد منشیات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیچ کے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ لیویز فورس علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے مذید سخت ترین اقدامات اٹھائے گی۔