کراچی : کراچی پریس کلب کے سامنے عبدالمجید کی بازیابی کے حوالے سے اہلخانہ کے ساتھ بلوچ یکجہتی کمیٹی،ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان،سیاسی وسماجی حلقوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر عبدالمجید بلوچ کے اہلخانہ کا کہناتھا کہ چندسال قبل ابراہیم حیدری میں محمدخان بلوچ کے میل میں عبدالمجید بلوچ بحیثیت چوکیدار کام کررہا تھا جنہیں چند سال قبل ایک روز درمیانی شب مسلح افراد نے میل کے اندر داخل ہوکر انہیں زبردستی اپنے ساتھ لیکر گئے
اہلخانہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد کے ساتھ چند پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بہت پریشانی میں مبتلا ہیں ہم نے عبدالمجید بلوچ کی بازیابی کے حوالے سے وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ،ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی کورنگی، ڈی آئی جی کرا چی، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کوباقاعدہ درخواستیں دیں لیکن ہمیں کوئی جواب نہیں ملا کہ عبدالمجیدبلوچ کہاں ہیں۔
لہٰذا ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں عبدالمجید کی بازیابی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔