کوئٹہ: کوئٹہ میں بچے کو قتل کر کے فرار ہونے والی گھریلو ملازمہ کولپور سے گرفتار، پولیس حکام کے مطابق پیر کو جناح ٹاؤن پولیس نے کولپور میں دوران چیکنگ ستل زوجہ سوتو نامی خاتون کو گرفتار کیا جسے جوڈیشل مجسٹریٹ میں پیش کیا گیا۔
جہاں عدالت نے ملزمہ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ ملزمہ نے دو روز قبل کوئٹہ کے علاقے لہڑی گیٹ کے مقا م پر زیورات چوری کرنے کے دوران دیکھنے پر چار سالہ بچے کو پانی میں ڈبو کر قتل کردیا تھا اور فرار ہوگئی تھی۔