ٹنڈوالہیار: ٹنڈوالہیار میں کلینک میں گھس کر ڈاکٹر کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا,نا معلوم افراد قتل کر کے فرار ھو گئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار شہر کی سخی وھاب ٹاؤن میں دن دھاڈے نامعلوم افراد اقلیتی برادری سے وابستہ ڈاکٹر لال چند باگڑی کی کلینک میں گھسے اور تیز دھار آلے سے ڈاکٹر کی گردن کاٹ دی اور موقع سے فرار ھونے میں کامیاب ھو گئے جبکہ کلینک خون سے بھر گیا۔
قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد علاقے میں خوف و ھراس پھیل گیا جبکہ بی سیکشن تھانے کی پولیس موبائل پنہچی تو باگڑی برادری کے سینکڑوں افراد نے پولیس کا گھیراؤ کر لیا اور لاش پولیس کو دینے سے انکار کردیا اور کہا پہلے قاتل گرفتار کرو آخری اطلاعات تک علاقے میں سخت کشیدگی پھیلی ھوئی تھی اور پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔