ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار)نصیرآباد دویژن میں پولیس بھرتی کا عمل زور و شورسے جاری ضلع صحبت پور کچھی جھل مگسی کے امیدواروں کی دوڑ مکمل ایمبولینس چور دروازوں سے دوڑ میں کامیابی حاصل کرنے والے پانچ امیدوار گرفتار ایمبولینس ڈرائیور معطل جبکہ کچھی کی بھرتیوں پر وزراء سابق وزراء کے درمیان ٹھن گئی دوڑ کا نتیجہ روک دیا گیا کامیاب امیدوار پریشان درجنوں بے ہوش ہوگئے
سول ہسپتال منتقل تفقیلات کے مطابق نصیرآباد ڈویڑن کے اضلاع نصیرآباد جھل مگسی کچھی جعفرآباد اور صحبت پور کے لیے پولیس کانسٹیبلان کی بھرتی کا سلسلہ چیئرمین کمیٹی ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ممبران ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ ایس ایس پی جعفرآباد افتخار احمد اور ڈی ایس پی جعفرآباد کی سربراہی میں پہلے مرحلے میں دوڑ کا سلسلہ جاری ہے
آج نصیرآباد کے گیارہ سو سے زائد امیدواروں نے دوڑ لگائی جبکہ کل بروز سوموار جعفرآباد کے امیدوار قسمتی آزمائی کے لیے دوڑ لگائیں گے جبکہ 11ستمبر کو جھل مگسی اور کچھی کے امیدواروں کی دوڑ ہوئی تھی جھل مگسی کے کامیاب امیدواروں کی لسٹ آویزاں کی گئی ہے
جبکہ کچھی کی پولیس کی بھرتیوں میں وزراء سابق وزراء کے درمیان رسہ کشی جاری ہونے کی وجہ سے تین روز گزرنے کے باوجود دوڑ کے کامیاب امیدواروں کی لسٹ آیزان نہ ہونے سے کامیاب امیدواروں میں مایوسی پھیل گئی ہے واضع رہے واضع رہے کہ ایمبولینس کے اندر سے تین امیدوار اور ڈی آئی جی کے دفتر سے نکل کر کامیاب امیدواروں میں شامل ہونے والا گرفتار کرکے ڈی آئی جی ایس ایس پی کے حوالے کے بعد سٹی پولیس کے حوالے کر دیے گئے کہ جھل مگسی کے امیدواروں نے بھرتیوں کی دوڑ میں بے ضابگیوں کے خلاف قومی شاہراہ بلاک کردی تھی زرائع کے مطابق بھرتی کمیٹی کے ممبران پر ڈی آئی جی کے آفیس سپریٹینڈنٹ کا سکہ زیادہ ہے حتی کہ کمیٹی ممبر بھی نہیں ہے نصیرآباد ڈویڑن کے سیاسی سماجی حلقوں نے دوڑ کے بعد فوری لسٹ آویزاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے
چیئرمین بھرتی کمیٹی ڈی آئی جی شہاب عظیم لہڑی ایس ایس پی نصیرآباد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس بھرتیاں میرٹ کے فارمولے پر ہی ہر صورت پر ہونگی امیدوار افواہوں پروپیگنڈہ پر کان نہ دھریں بلکہ اپنی محنت جاری رکھیں بھرتیوں کے عمل کو صاف شفاف رکھنے کیلیئے دوڑ روٹ پر پانچ ڈی ایس پیز سنیئر پولیس آفیسروں بھاری پولیس نفری تعنیات ہیں بے ضابطگیوں کی باتیں دم توڑ چکی ہیں