|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2020

تربت: مین چوک تربت پر شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے دھرنا اور بھوک ہڑتال تیسرے روز جاری رہا۔ کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سماجی شخصیات نے یکجہتی کی۔جسٹس فار شہید شاہینہ شاہین کمیٹی کے زیرِ اہتمام شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف فدا شہید چوک پر دھرنا اور بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں شہید شاہینہ شاہین کی تصاویر کے ساتھ ان کے بنائے گئے پینٹنگ بھی رکھے گئے ہیں۔ تیسرے روز کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سماجی شخصیات نے دورہ کر کے یکجتی کا اظہار کیا۔ کیمپ میں شہید شاہینہ شاہین کی فیملی کے علاوہ ایچ آر سی پی اور تربت سول سوسائٹی کے اراکین بیٹھے ہیں۔