کراچی: گارڈن زون ڈسٹرکٹ ویسٹ کی طرف سے بلوچ یونین فٹبال کلب میں ناصر کریم گروپ کو استقبالیہ دیا گیا، اس موقع پر گارڈن زون کے جن فٹبال ٹیموں کے زمہ داران نے شرکت کی ان میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس۔شمع الیون۔
بلوچ یونین۔سندھ بلوچستان۔ینگ پی آئی بی۔ہنگ سولجر۔ایاز میموریل۔اغا خان جیم خانہ۔اسکائی اسپورٹس نے شرکت اور مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ سے تعلق رکھنے والے دیگر فٹبال ٹیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر فٹبال ٹیموں کے عہدے داران نے بھی اپنے خیالات اور تجویز ناصر کریم گروپ کے سامنے رکھے۔
مقررین نے خطاب کرکے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جہاں زون کے دیگر ٹیموں کے ساتھ زیادتیاں کی وہاں گارڈن زون کے ٹیموں کے ساتھ بھی سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاگیا۔انہوں نے کہا جب ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیم تیار کی جاتی تھی تو گارڈن زون کے ٹیموں کو اطلاع نہیں دیا جاتا تھا اور کھلاڑیوں پر ناجائز جرمانے لگائے جاتے تھے۔ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ٹرانسفر کرنے پر بھی بھاری فیس لگائی جاتی تھی جو کہ غریب کھلاڑی اور کلبز افورڈ نہیں کرسکتے جب کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جانب سے کلبز کو کوئی رعایت مراعات کی صورت میں ایک فٹبال بھی نہیں دیتے تھے
اور ٹورنامنٹ میں بھی گارڈن زون کے کلبز کو پسند نہ پسند کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا جو کہ ایک قابل مذمت عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے منیجمنٹ خلاف آج ان کے اپنے گھر سے ہی بغاوت کا آغاز ہوچگا ہے بلوچ یونین اسپورٹس کلب وہ جگہ ہے جہاں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے موجودہ گروپ کا آغاز ہوں تھا آج نا انصافیوں کو دیکھتے ہوئے ان کے خلاف بغاوت کا آغاز بھی اس ہی کلب سے کیا جارہا ہے۔اس موقع پر سابق جی ایس ڈسٹرکٹ ساؤتھ جمیل ھوت نے ناصر کریم گروپ کے منشور زکر کیا اور کہا کہ یہ وہ منشور ہے جس پر عمل بھی کیاگیا ہے
آج ہمارے گروپ کے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ امیر ترین ڈسٹرکٹ ہے پورے پاکستان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف بینکوں دیگر اداروں کے تعاون سے لیاری کے فٹبال ٹیموں کی مدد کی انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے ہم نے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے لیکر آئے جس سے فٹبال کلبز کی مدد کی گئی انہوں نے کہا ہمارا منشور کتابی خیالی نہیں ہم نے منشور پر عمل کیا۔آخر میں مہمان خاص ناصر کریم نے اپنے خطاب میں کہا وہ ان کا گروپ فٹبال کے فروغ کے لیے ہمیشہ ہمہ وقت تیار ہے جس کی مثال ڈسٹرکٹ ساؤتھ ہے
جہاں تمام فٹبال کلبز کے جرمانے معاف کسی کلب پر پابندی نہ ہونے کے برابر کھلاڑیوں کے ٹرانسفر فیس معاف اور اچھے معیاری ٹورنامنٹ کے زریعے انعامی رقم دیگر کلبز کو مستحکم کیاگیا انہوں نے کہا ہم نے لیاری میں اس طرح کے ٹورنامنٹ کروائے جن کی انعامی رقم دو سے تین لاکھ پانچ لاکھ تک تھی جن سے کلبز کو فائدہ ہوں انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں اس طرح کی ٹیم لیکر آئینگے جن کے زریعے جو ڈپارٹمنٹل ٹیم ختم ہوگئی ہے
ان کے بحالی کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے کلب کے زمہداران کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ سب متحد ہوجائے اور اپنا ایک پینل بنائیں ناصر کریم گروپ آپ کو ہر طرح سپورٹ کرنے کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ جو مخالف فریق ہے ان کو شکست ہوگی اور فٹبال سے محبت کرنے والے فٹبال کو فروغ دینے والے کامیاب ہونگے انہوں نے گارڈن زون کے کلبز کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر منگوپیر زون کی نمائندے نے بھی شرکت کی۔اورنگی ٹاؤن زون کے کلبز نے پہلے ہی ناصرکریم گروپ کی ہمایت کی ہے۔کیماڑی زون بنارس زون بھی بہت جلد ناصر کریم گروپ کو استقبالیہ دینگے۔