خضدار: شہر کی آبادی میں دن بہ اضافہ سے جہاں دیگر ضروریات زندگی محدود ہوتی جا رہی ہیں وہاں قبرستانوں میں تدفین کے لئے جگہیں بھی نا پید ہو تی جا رہی ہیں بعض قدیمی قبرستان تو لینڈ مافیا کی ہوس کا نشانہ بن گئیں اور بعض قبرستانوں میں زمین ختم ہو چکی ہے خضدار شہر کی بیشتر آبادی پولیس لائن قبرستان میں اپنے پیاروں کو تدفین کے لئے رجوع کرتے ہیں۔
لیکن گزشتہ چند دنوں سے پولیس لائن قبرستان کے لئے مختص اراضی کوقبضہ کرنے اور زمین کو ہموار کرنے کا سلسلہ تیزی سے جا ری ہے دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو مسلسل فون کرنے اور قبرستان کی اراضی کو قبضہ کرنے کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس لائن قبرستان شہر کا واحد قبرستان ہے جسے لینڈ مافیا راتوں رات قبضہ کرکے شہریوں کواذیت سے دوچار کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس لائن قبرستان کے لئے باقائدہ ضلعی ریونیو ڈپارٹمنٹ سے اکتالیس ایکڑ اراضی منظور کی جا چکی ہے اور قبرستان کی زمین الاٹ شدہ اراضی ہے انہوں نے کہا کہ اگر پولیس لائن قبرستان کو قبغہ مافیا سے واہ گزار نہیں کرایا گیا تو شہریوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لئے اپنے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرنا پڑے گا انہوں نے کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خضدار سے پرزور اپیل کی ہے کہ پولیس لائن قبرستان کو قبضہ مافیا سے واہ گزار کراکے شہریوں کو اس بنیادی حق دلانے میں اپنا کردار اداکریں۔