ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد ڈویڑن پولیس بھرتی کی دوڑ میں بے ضابطگیوں کے خلاف امیدوار سڑکوں پر آگئے قومی شاہراہ بلاک پولیس کی جانب سے لاٹھی چارچ سولہ امیدوار گرفتار سوشل میڈیا پر بے ضابطگیوں کی درجن بھر چلنے والی ویڈیو نے بارہ ہزار پولیس بھرتیوں میں شامل ہونے والے امیدواروں کی امید پر پانی پھیر دیا نصیرآباد کی دوڑ میرٹ لسٹ میں لنگڑا بھی کامیاب چیئرمین بھرتی کمیٹی ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی نے بے ضابطگیوں پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد ڈویڑن میں پولیس کانسٹیبلان کی بھرتی کے پہلے مرحلے دوڑ کی بے ضابطگیوں کی درجنوں ویڈیوں سوشل میڈیا پر آنے سے پولیس بھرتیوں میں شامل بارہ ہزار امیدواروں کا میرٹ پر اعتماد اٹھ گیا ہے نصیرآباد دوڑ کی میرٹ لسٹ میں لنگڑے کے کامیاب ہونے کی اطلاع پر مشتمل امیدواروں نے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا ہے۔
پولیس نے انصاف کے تضاضے پورے کرتے ہوئے بے ضابطگیوں کے متاثرین پر شدید لاٹھی چارج کی گئی ہے پولیس نے سولہ متاثرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے پی ٹی آئی صحبت پور کے صدر خاوند بخش کھوسہ نے کہاکہ ہم نے پولیس بھرتیوں کی دوڑ پر پہلے سے ہی بے ضابطگیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے کیونکہ یہ میرٹ بھرتی نہیں ہے وزراء نواز بھرتی ہے۔
فوری طور پر بھرتیوں کے عمل کو روک کر غیر جانبدار کمیٹی کے ذریعے دوبارہ بھرتیوں کے کرنے کا اعلان کیا جائے بھرتی نظام میں بے ضابطگیوں کو فروغ دینے والوں کو گرفتار کرکے نوکریوں سے برخاست کیا جائے۔