تربت: دشت میں اسپیشل لیویز فورس کا منشیات کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں،بڑی مقدار میں منشیات برآمد،12منشیات فروش گرفتار اور منشیات کے کاروبار میں زیر استعمال گاڑی اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔
ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر اسپیشل لیویز فورس نے نائب تحصیلدار محمد امین کی سربراہی میں دشت کے علاقے میرانی ڈیم،اچانک بازار،سنگئی اور بل نگور میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 12 منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا۔
اور انکے قبضے سے بھاری مقدار میں کرسٹال،شیشہ اور چرس برآمد کرلیا جبکہ منشیات کے کاروبار میں زیر استعمال تین موٹرسائیکلیں اور ایک کورولا گاڑی بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی ہے گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکے خلاف مزید کاروئی کی جارہی ہے۔