کوئٹہ+اندرون بلوچستان: بی این پی عوامی کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں ومظاہرے مظارین کا منشیات کیخلاف کارروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان میں منشیات پھیلا کر تعلیم یافتہ،ہنر مند،سیاسی و با صلاحیت نوجوانوں کو تباہی،بربادی اور محتاجی کے دلدل میں دکھیلنے کی گہری سازش کی جا رہی ہے جسکو بی این پی (عوامی) کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیگی نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہے جن کے کاندھوں پر صوبے کی ترقی،خوشحالی کا بوج ہے۔
آئین کی بالادستی جمہور کی تحفظ ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچا کر ایک مثبت سوچ کی جانب راغب کیا جائے بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے زیر اہتمام صوبے میں منشیات کیخلاف پر امن احتجاجی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جو ہزاروں شرکاء پر مشتمل تھی ریلی پارٹی کے ضلع آفس ڈاکٹر ناشناس کالونی سے شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی جلسے کی شکل اختیار کرگئی اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی،حسن ایڈووکیٹ۔
چیئرمین محی الدین بلوچ،سی سی کے ممبروضلعی آرگنائزر عبدالوکیل مینگل،سی سی کے ممبر الٰہی بخش بلوچ،ملک صادق بنگلزئی،لالا حسن ریکی،مرکزی کونسلر و سینئر رہنماء حاجی علی نواز لہڑی،مرکزی کونسلر بہادر ناشناس لہڑی،رحمت مری،ظفر بلوچ ودیگر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) نے اس امر کو دیگر سیاسی جماعتوں کی نسبت زیادہ شدت سے محسوس کیا ہے کہ بلوچستان میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت۔
منشیات کی لعنت کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے نہ صرف معاشرتی برائی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ہمارے مستقبل کی ضمانت نوجوان نسل اس دلدل میں بری طرح پھنستی جا رہی ہے جسے بی این پی (عوامی) کی سیاسی قیادت کسی صورت قبول نہیں کریگی۔ بی این پی (عوامی) کے زیراہتمام گزشتہ روز منشیات کے خلاف گوادر میں احتجاجی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکریٹری برائے انسانی حقوق ایڈوکیٹ سعید فیض نے کی. ریلی کے شرکاء مختلف شاپراؤں کا گشت کرتے ہوئے شہدائے جیونی چوک پہنچے. اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ منشیات کی وباء نے گوادر سمیت پورے مکران کو خطرناک حد تک اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس نے ہماری نوجوان نسل کو شدید متاثر کیا ہے۔
ایسا کوئی بھی گھر نہیں جہاں منشیات کے عادی افراد موجود نہ ہوں۔بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے زیر اہتمام مرکزی کال پر منشیات کے خلاف کوہلو موٹرسائیکل ریلی ریلی میں طلباء، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پارٹی کارکنوں سمیت درجنوں موٹرسائیکلوں پر سوار شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی, شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”منشیات مٹاؤ نوجوان نسل بچاؤ” کے نعرے درج تھے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے ضلعی صدر وڈیرہ اشرف مری نے کہا کہ صوبے بھر میں منشیات کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کہ آئندہ آنے والے نسلوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
بی این پی عوامی کیچ کے زیر اہتمام مرکزی کال ہر تربت پریس کلب کے سامنے منشیات کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروئی کا مطالبہ کیاگیا۔اس سے قبل بی این پی عوامی کے الیکشن سیل سے پریس کلب تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ میں جے یو آئی کا وفد حافظ عبدالحفیظ مینگل کی سربراہی میں شریک تھا۔
تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے رہنماؤں کامریڈ ظریف ذدگ، علی جان جوسکی،جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالحفیظ مینگل اور دیگر نے کہا کہ منشیات ایک ناسور معاشرتی لعنت ہے جو ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ پنجگور میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی مرکزی کال پر ہزاروں شہری منشیات کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے بی این پی عوامی کے ضلعی دفتر سے ایک بڑی موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی جو بازار کی اہم شاہراہوں سے ہوتا ہوا ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر آکر جلسہ کی شکل اختیار کرگیا ریلی کی۔
قیادت بی این پی عوامی کے ضلعی صدر نثاراحمد بلوچ مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد ضلعی جنرل سکریٹری ظفر بختیار بی این پی عوامی کے بزرگ رہنما کیپٹن محمد حنیف بلوچ مرکزی اسپورٹس سکریٹری رحمدل حاجی اکبر، ضلعی فنانس سیکرٹری میر سلیمان سدوزئی ماسٹر محمد اکبر سابق ڈپٹی آرگنائزر حاجی خالد بلوچ شمس بلوچ نے کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے۔
بی این پی عوامی کے مرکزی اور ضلعی عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف بی این پی عوامی کی کال پر آج پورے صوبے میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں منشیات بلوچ قوم کے خلاف ایک سازش ہے نوجوان نسل منشیات کی لپیٹ میں اچکے ہیں۔ ضلع کچھی کے صدر مقام ڈھاڈر میں بھی بی این پی عوامی کے مرکزی قائد میر اسرار زہری،صوبائی وزیرمیراسداللہ بلوچ کی کال پر بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر میر داؤدبنگلزئی کی قیادت میں منشیات کے خلاف ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس میں بی این پی عوامی کچھی کے کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھے۔
ریلی ڈھاڈر شہر سے ہوتا ہوا پریس کلب ڈھاڈر بولان پہنچ کرجلوس کی شکل اختیار کر گیا ریلی میں شریک کارکنان نے منشیات کے خلاف بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے میر داؤد بنگلزئی، عبدالفتح دایہ،ثناء اللہ جاموٹ،زاہد وفائی جاموٹ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے اور نوجوانوں کو اس لعنت سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ہم سب نے مل کر اسکے خلاف کردار ادا ہوگا بی این پی عوامی نے اپنے مرکزی قائدین کے ہدایات پر صوبے بھر میں انسداد منشیات کیلئے ریلی کا انعقاد کیا ہے جو کہ ایک مثبت اقدام ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی مرکزی کال پر صوبہ بھر کی طرح سبی میں بھی منشیات کے خلاف احتجاجی موٹرسائیکل ریلی ضلعی صدر میر امان اللہ مری کی قیادت میں جرگہ ہال چینک چوک سے نکالی گئی جبکہ ریلی میں ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر عبیداللہ مری نے ممہان خصوصی کے طور پرشرکت کی ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں ریذیڈنسی روڈ،جناح روڈ،اقبال روڈ چاکر روڈ سے ہوتی ہوئی دوبارہ ریذیڈنسی روڈ سبی پریس کلب پر پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء نے احتجاجی دھرنا دیا۔
اور مظاہرہ کیااس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں منشیات کے خلاف تحریر پینافلیکس،پلے کارڈ جبکہ پارٹی پرچم بھی اٹھائے رکھے تھے ا س موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر عبیداللہ مری،ضلعی آرگنائزر میرامان اللہ مری،ڈپٹی آرگنائزر جلال بلوچ ایڈوکیٹ،ممبر آرگنائزنگ کمیٹی و سینئر رہنماء میاں یوسف،سابق صدر ٹکری اسلم جتوئی،محمد دین مری،سیدامجد شاہ،زیب رضی،منصور احمد مری،حاجی ہاشم کلواڑ،جبار چانڈیو،لیاقت علی۔
ملک ریاض بلوچ و دیگر نے کہا کہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر و سابق وفاقی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری اور مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر فرزند بلوچستان میر اسداللہ بلوچ کے وژن منشیات سے پاک بلوچستان کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے آج مرکزی کال پر صوبہ بھر کی طرح سبی میں بھی منشیات کے خلاف تاریخی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ہے جس نے ثابت کردیا ہے کہ بلوچستان کے عوام صوبے سے منشیات کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
اور اپنی نئی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی کال پر منشیات کیخلاف سینٹرل کمیٹی کے رکن و ضلعی آرگنائزر واجہ میر ایوب بادینی کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ریلی شرکا نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈا اور قائدین کے پورٹریٹ اٹھارکھے تھے ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتا ہواڈپٹی کمشنر آفس پہنچا جہاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد رند کو یادداشت پیش کیا گیا۔
اسموقع پر بی این پی عوامی کیمرکزی کمیٹی کے رکن میر ایوب بادینی نے کہا منشیات ایک ناسور ہے جو معاشرے کی جڑوں کو کوکھلا کررہی ہے بلوچستان میں منشیات کو ایک سوچھے سمجھے سازش کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے ہمارے نوجوان منشیات جیسے لعنت کا شکار ہورہے ہے اگر ذمہ داران منشیات کی روکتھام اور اسکے خاتمے کے حوالے سے کردار ادا کرے تو ہم منشیات کے خاتمے کے حوالے سے کامیابی حاصل کرسکتے ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے زیر اہتمام مرکزی کال پر خاران میں منشیات کے خلاف احتجاجی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ریلی میں کارکنوں پارٹی جھنڈے اٹھائے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کی قیادت بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی خاران کے ضلعی آرگنائزر چیئرمین مقبول بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر میر حبیب ملازئی، بزرگ رہنماء حاجی محمد عظیم بڑیچ نے کی ریلی شرکاء نے بازار سمیت مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے کمشنر آفس پہنچ کر ایڈیشنل کمشنر رخشان بادل دشتی کو پارٹی آرگنائزر چیرمین مقبول بلوچ نے اپنے پارٹی رہنماوں کے ہمراہ منشیات کے خلاف اپنے مطالبات یاد داشت پیش کرتے ہوئے کہا۔
کہ منشیات نے ہمارے مستقبل کو تاریک بناکر نوجوان نسل کو تباہی کردیا ہے منشیات کے روجھان میں اضافی باعث تشویش اور خطرناک ہے اس حوالے سے انتظامیہ اور حکومت کو منشیات کی روک تھام میں موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کی مرکزی کال پر بلوچستان بھر کی طرح بی این پی (عوامی)کی مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی علی اکبر جتک کی قیادت میں اوستہ محمد میں منشیات کے خلاف جتک ہاوس سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں سیاسی سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی جناح روڈ ڈیرہ اللہ یار روڈ سے ہوتی ہوئی یو بی ایل چوک پر جلسہ عام کی شکل اختیار کرکرگئی۔ جہاں شرکا سے مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی علی اکبر جتک، پارٹی کے سینئر رہنما بدل خان جتک، غلام علی سمیت ودیگر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لت میں مبتلا نوجوان اپنی زندگیاں تباہ کررہے ہیں منشیات ایک معاشرتی برائی ہے۔
جس کے خاتمے سے ہی ہمارے معاشرے کے نوجوان اپنے لئے کچھ کر سکیں گے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے زیر اہتمام پارٹی کی مرکزی کال پر دالبندین میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی اور دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بی این پی عوامی کے ضلعی صدر قادر آزاد کی قیادت میں دالبندین شہر میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کیا۔
بعدازہ دالبندین پریس کلب کے سامنے پہنچی مظاہرین سے ضلعی صدر میر عبد القادر آزاد، جنرل سیکرٹری ظاہر شہزاد نوتیزئی، پرنس سیف اللہ کشانی، عبد الوہاب سیاہ پاد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا منشیات ایک ناسور کی طرح ہماری نوجوان نسل کو کھارہی ہے منشیات کی روک تھام کے لیئے ہمارے معاشرے کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا مقررین کا کہنا تھا بی این پی عوامی شروع دن سے منشیات کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے۔
اور منشیات کی پھیلاو بلوچ نسل کے خلاف ایک گہری سازش ہے ہمیں اس سازش کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہے اور اپنی نوجوان نسل کو اس سے نجات دہلانی ہوگی اور متعلقہ انتظامیہ اس زہر قاتل کے خلاف کاروائی کرے معاشرے کو اس ناسور سے پاک کریں ریلی اور مظاہرہ میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان شریک تھے منشیات کے خلاف نعرے لگائے۔