|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2020

کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی اور کمیشن ایجنٹ سبزی وفروٹ کامشترکہ اجلاس زیر صدارت زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین وایم پی اے ملک نصیر شاہوانی ہوا اجلاس میں صدر انجمن تاجران بلوچستان ہزارگنجی زون کے صدرحاجی ظہورکاکڑ زمیندار ملک نعمان مشوانی حاجی عبدالظاہر بڑیچ میر محبوب بنگلزئی شریک تھے اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی اور غیر آئینی سلیکٹڈ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

صوبائی حکومت فی الفور ایکشن لے بصورت دیگر ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ورنہ احتجاجاً منڈی کے 4گیٹ بند کرکے ہڑتال اور مارکیٹ فیس بند کریں گے کیاکوئٹہ میں پشتون یابلوچ لوکل زمیندار نہیں تھے کیاضرورت پیش آیا کہ ایک غیرلوکل آدمی کوژوب سے امپوٹ کرکے یہاں ہم پر مسلط کیا لہذا حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے ورنہ تمام زمہ داری حکومت پر ہوگی۔