|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے شہریوں کو معیاری، محفوظ اور بااعتماد سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے شیخ محمد بن زاید النہیان ادارہ امراضِ قلب تک گرین لائن بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق گرین لائن بس سروس روزانہ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک چلائی جائے گی

 

 جبکہ ہر 45 منٹ بعد بس کی روانگی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے یہ بس سروس شہر کے مختلف اہم مقامات سے گزرتے ہوئے عوام کو سفری سہولت فراہم کرے گی، جن میں بی اے مال، ایف سی ہسپتال، نواب کلی، زرغون آباد، حاجی منان، لیبر کالونی، عبدالخالق چوک، کرسچن کالونی، ہائی وے مارٹ، ملیزہ، ناصران، این یو ایس ٹی اور ایس ایم بی زیڈ اے این آئی سی کیو شامل ہیں

 

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد شہریوں خصوصاً مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شیخ محمد بن زاید النہیان ادارہ امراضِ قلب تک آسان، بروقت اور آرام دہ رسائی فراہم کرنا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے اور آئندہ بھی شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *