پاکستان کوسٹ گارڈز اپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار اورمنشیات اسمگلنگ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے بین الاقوامی اسمگلر جان محمد عرف جعفر اور اس کے بیٹے قنمبر کو گوادر میں عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ مذکورہ اسمگلرز بین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مختلف کیسز میں کوسٹ گارڈز کو مطلوب تھے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو ان جیسے منشیات اسمگلروں سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز
پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی بین الاقوامی اسمگلر ز جان محمد عرف جعفر,بیٹےسمیت گرفتار
وقتِ اشاعت : September 19 – 2020