|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2020

مستونگ:ڈپٹی کمشنرمستونگ محبوب احمد اچکزئی کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئر عائشہ زہری نے کھڈکوچہ میں بدرنگ لیویز پوسٹ کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹس قائم کرنے کیلئے جگہ کا معائینہ بھی کیا۔

اس موقع پر موٹروے پولیس کے آڈی ایس پی چیف پیٹرولنگ آفیسر نورمن اللہ تحصیلدار کھڈکوچہ میربلند خان شاہوانی و دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ قومی شاہراوں پر سفر محفوظ بنانے اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکنے اور حادثات کے روک تھام کیلئے مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹ بنائیں جارہے ہیں

تاکہ قومی شاہراوں پر چلنے والے مسافر بسوں اور دیگر گاڑیوں کا تیز رفتاری کو کنٹرول کرسکے تیز رفتاری کو کنٹرول کرنے کیلئے لکپاس کے مقام پر مسافر بسوں اور دیگر گاڑیوں کو پرچی دی جائے گی اور بدرنگ کے مقام پر انکا ٹائمنگ چیک کیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ یہ اقدام قومی شاہراہ پر آئے روز ٹریفک کے المناک حادثات کو مزید کنٹرول کرنے اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچانے کیلئے اٹھایا جارہاہے

تاکہ آئندہ روڈ پر ٹریفک حادثات رونماء نہ ہو۔انھوں نے کہاکہ رات کے اوقات میں گاڑیوں میں سرچ لائٹس لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں گی اور قانوں سے بالاتر کوئی نہیں۔ انھوں ڈرائیور حضرات سے بھی کہاہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔