|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2020

کوئٹہ: بینظیرپل پر گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن چکا، بیرئیر ہٹانے کے بعد بڑی گاڑیوں کی آمدورفت نے عام ٹریفک کیلئے لوگوں کومشکلات میں ڈال دیا ہے، شہریوں کا حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو محکمہ پل پر لگے بیرئیر کو دوبارہ لگائے جبکہ پل پر عام ٹریفک کو معمول پر لانے کیلئے تمام تراقدامات اٹھائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے بینظیر پل پر ٹریفک گھنٹوں جام رہتا ہے۔

جس سے شہری شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہوکر رہ گئے ہیں جس کی بڑی وجہ پل پر لگے بیرئیر کو ہٹانا ہے جس کی وجہ سے بڑی گاڑیاں ٹریفک کیلئے گزرتے ہیں جو عام ٹریفک کیلئے دقت کا سبب بن رہی ہے گھنٹوں ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے شہربھرمیں ٹریفک کامسئلہ بن جاتا ہے جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کو ذمہ داری سونپتے ہوئے پل کو عام ٹریفک کیلئے استعمال میں لائے جبکہ بیریئردوبارہ لگاکر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ عام لوگوں کیلئے ٹریفک کے حوالے سے آسانیاں پیدا ہوسکیں۔