کو ئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان علیانی نے صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کوئٹہ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے وزیراعلی جام کمال کو بریفنگ دی گئی۔
دورے کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے سیکریٹری ظفر بلوچ بھی موجود تھے۔ وزیراعلی نے اکیڈمی کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اکیڈمی کو مزید فعال کرنے کے حوالے سے اپنی مکمل یقین دہانی کرائی۔