|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2020

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پولیو کا نیا کیس کوئٹہ کے نواحی علاقےاحمد خانزائی سے رپورٹ ہوا ہے،،

متاثرہ بچےکو پولیو سے بچاو کی دو بار ویکسین پلائی گئی تھیں، ضلع کوئٹہ میں پولیو کے کیسز کی تعداد دو ہوگئی ہے، بلوچستان میں مجموعی طور پر پولیو کے کیسز کی تعداد 20ہوچکی ہے،،،،،،

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو حکام کے مطابق کورونا کے دوران مہم نہ چلائے جانے کے باعث صوبے میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں،،،دوسری جانب صوبہ بھر میں آج سے انسداد پولیو کی چار روزہ مہم چلائی جارہی ہے، مہم 24ستمبر تک جاری رہے گی،مہم کےدوران 25لاکھ سےزائد بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔