پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار / اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اور حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔ اس سلسلہ میں پچھلے دو ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
موبائل گشت کے دورا ن وندرشہر کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی3 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران950کلو گرام چھالیہ،3,302پیکٹ انڈین گٹکا، 92 عدد ٹائر، 1,659اسٹیک غیرملکی سگریٹ اور متفرق اشیاء برآمد کر لی گئیں۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ مسافر کوچ سے196 موبائل فون اور16 موبائل ٹیبلٹ برآمد کر لیے گئے۔
موبائل گشت کے دورا ن وندر شہر کے قریب ڈام کے علاقہ سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا1,25,200 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر لیا گیا۔تمام اسمگل کی جانے والی منشیات(ہیروئن)، چھالیہ،ایرانی ڈیز ل اور متفرق اشیاء کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جا ری ہے۔پکڑی جانے والی منشیات، چھالیہ،ایرانی ڈیزل ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 112ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔
walibadshah
walibadshahmalik@gmailcome