|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2020

تربت: عبدوی بارڈر پر تیل بردار گاڈیوں کو روکنے اور ڈرائیوروں کو تنگ کرنے کے خلاف خواتین کا ڈی سی آفس کی گیٹ پر دھرنا، روڈ بلاک کردیا۔ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں خواتین نے پیر کو ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے سامنے گیٹ بند کر کے دھرنا اور ساتھ ہی کمشنری روڈ بلاک کردی۔ احتجاج کرنے والے خواتین نے الزام عائد کیا کہ عبدوی بارڈر پر سیکیورٹی فورسز نے دو ہفتوں سے تیل بردار گاڈیاں کو زبردستی روک رکھا ہے۔

اور ڈرائیوروں سے جبری مشقت لیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا وہ اپنے بچوں کی سلامتی کے لیے کافی پریشان ہیں ہمارا دو ہفتوں سے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہورہا ایف سی اہلکار ہمارے بچوں سے جبری مشقت کے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا بارڈر پر تیل لانا اور گھر کا خرچہ چلانا کوئی غیر قانونی عمل نہیں۔

اگر یہ کام قانون سے ہٹ کر ہے تو اسے قانونی شکل دیا جائے تاکہ ہم اور ہمارے بچے تکالیف اور مشکلات سے بچ کر آسانی سے کاروبار کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کئی بار ہم نے حکام سے رابطے کی کوششیں کیں مگر نتیجہ نہیں ملا جس پر مجبور ہوکر ہم خواتین نے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا ہے۔