گوادر: ایس ایس پی گوادر خالد مصطفے کورائی نے دوست محمد گورگیج کو منشیات فروشی کے الزام میں اْن کے گھر سے گرفتار کرکے ایس ایس پی کے دفتر میں جرگے کے سامنے پیش کردیاگیا۔ دوست محمد گورگیج نے قران مجید پر ہاتھ رکھ کر قسم اْٹھایا کہ وہ اور اْسکے جوانسال بچے آئندہ منشیات فروشی نہیں کرینگے یہ سوگند اٹھانے کے بعد اْسے چھوڑ دیا گیا۔ اور رھا کرانے کا سہرا بے بس جرگے کے کھاتے میں ڈال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گْزشتہ کئی مہینوں سے مکران بھر میں سیول سوساٹی کی جانب سے منشیات کے خلاف احتجاجی جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں کا ایک تحریک شروع ہوچکا ہے۔ جسکے سبب گوادر پولیس بھی ایکشن میں آگئی ہے اور گْزشتہ چند دنوں سے چند ایک منشیات کے کار وباری افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو اچھی پیش رفت ہے اور پولیس کا ذمہ داری بھی۔ لیکن منگل کے روز گوادر پولیس نے ایک انوکھا کردار ادا کیا کہ ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے منشیات نہ کرنے کا قسم دیکر چھوڑ دیا اور زمہ سیول سوساٹی کے جرگے پر ڈالدیا جو کہ ایک عجیب منتق ہے۔