|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2020

مستونگ: گرینڈ الائنس کے مرکزی چیئرمین حاجی محمد انور شاہوانی سینئر وائس چیرمین میر جلیل جان محمد شہی وائس چیرمین میر عبدالسلام سمالانی صوبائی صدر سردار طاہر جان ترین ممتاز قبائلی رہنماء حاجی جان محمد شاہوانی حاجی محمد عمر شاہوانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کی منظوری لانگ مارچ کے جدوجہدکے سلسلے میں ممکن ہواعوام کوزندگی عزیزہے شہداکی خون نے رنگ لے آئی ہم سے وعدہ کے مطابق شاہراہ پر کام شروع نہیں کیا۔

تو پلان B کے تحت پھر لانگ مارچ کی کال دے سکتے ہیں۔وزیراعظم آف پاکستان چیئرمین سی پیک اٹھارٹی لیفٹننٹ ریٹائرڈ عاصم باجوہ وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان اور ڈی سی مستونگ محبوب اچکزئی کامشکورہے جنہوں نے بلوچستان کے اس اہم میگا پروجیکٹ کی منظوری دیکرٹینڈرجاری کردیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سراوان پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر عبدالعلیم لکی شاہوانی مولوی محمدزکریا شاہوانی منظوراحمدقلندرانی حاجی اسلم شاہوانی مولوی اصدق اللہ ہندوپنچاہت کے رہنما پریم چنداوردیگر قبائلی وسیاسی رہنماموجودتھے گرینڈ الائنس کے مرکزی چیئرمین حاجی محمد انور شاہوانی نے کہاکہ کوئٹہ کراچی شاہراہ انتہائی تنگ اورسنگل روڈ ہونے کی وجہ سے ایک خونی شاہراہ بن چکی ہے۔جو بلوچستان کے عوام کے لیے عالمی وباء کرونا سے بھی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سالانہ 8 ہزار سے زائد قیمتی زندگیوں کو نگل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس اہم اور درینہ مسئلہ کیلئے گرینڈا لا ئنس نے شہداء کھڈکوچہ کے لواقین قبائلی عمائدین اور عوام کی تعاون سے دوروزقبل بمقام کھڈکوچہ سے ایک تاریخی پیدل مارچ کاانعقاد کیا۔جوکہ 35کلومیٹر کامسافت طے کرنے کے بعد بظاہرکامیابی سے ہمکنارہوا۔انہوں نے کہاکہ یہ تاثر بلکل غلط ہے کہ ہم نے اپنی احتجاجی تحریک کو ختم کیا ہے۔

بلکہ مذاکرات کے دوران ڈپٹی کمشنر کے توسط سے وزیراعلی کی برائے راست رابطہ کرنے اور مکمل یقین دھانی پر پیدل مارچ کو وقتی طور پرملتوی کردیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان نے ٹیلفونگ مزاکرات میں کہا کہ یہ صرف مستونگ یا کسی اور ضلع کا مسلہ نہیں بلکہ یہ پورے بلوچستان کا مسلہ ہے اور اسکو میں اپنا زاتی مسلہ سمجھتا ہوں جو میرے گھر کے سامنے سے بھی گزرتا ہے جس طرح دوسروں کے لیے اہم ہے۔

میرے لیے اس سے بڑھ کر اہم ہے۔ حاجی انور محمد شاہوانی نے کہا کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان کی حوصلہ افزاء یقین دہانی اور کاوشوں پر انتہائی مشکورہے کہ جن کی کوشیشوں سے چمن ٹو کراچی 790کلومیٹر دورویہ منصوبے کی منظوری ممکن ہوئی۔ حاجی انورشاہوانی نے کہا کہ اس کے باوجود اگریہ منصوبہ پھرالتواکاچکا ہواتو ان حکمرانوں سے نالائق حکمران نہ پہلے آیا ہے اور نہ ہی بعدمیں آئینگے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا یہ اقدام مستونگ سمیت اہل بلوچستان کے محکوم اقوام گرینڈالائنس کے رہنماؤں کی جیت اور فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قومی ایشوپرگرینڈقبائلی جرگہ کی کال پر ہم رکن قومی اسمبلی مولاناسیدمحمودشاہ ممتازعالم دین مولاناعزت اللہ تمام جماعتوں جن میں باپ پارٹی جمعیت بی ایم پی مینگل نیشنل پارٹی جماعت اسلامی بی ایس او بی ایس اوپجاراورٹریڈیونین کے نمائندوں سول سوسائٹی اور صحافی برادری سمیت تمام مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے ورکزقبائلی عمائدین کامشکورہیں جنہوں نے ہماری ہم قدم ہوکرپیدل مارچ میں ساتھ دیا۔