تربت: ایف سی کی جانب سے ضلع کیچ میں ایک اور اسکول کی تعمیر و مرمت مکمل۔پاک فوج اور ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی جانب سے علاقے کے تعلیمی اداروں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ زنگی کی عمارت ضروری مرمت اور تعمیر و تزئین کے بعد کھول دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دشت سکاؤٹس ایف سی بلوچستان اور 71 پنجاب رجمنٹ کے اشتراک سے مذکورہ بالا سکول میں دو نئے واش رومز اور واٹر سپلائی سسٹم کی تعمیر کے علاوہ فرش اور دیواروں کی مرمت، کلاس رومز کے لیے فرنیچر کی فراہمی اور روم کولرز، پنکھوں اور سولر پینلز کی تنصیب کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کرکٹ اور فٹ بال جیسی مقبول کھیلوں کا ساز و سامان بھی مہیا کر دیا گیا ہے۔
اس سکول کے افتتاح کے موقع پر خصوصی تقریب میں طلبہ، اساتذہ کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں نے بھی شرکت کی اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے علاقے کے متعدد سکولوں کی ہر طرح کی مسلسل امداد کو سراہا کہ جو نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے بہت کار آمد ثابت ہو رہی ہے۔