قلعہ سیف اللہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مزدا ٹرک اور گاڑی میں خوفناک تصادم، گاڑی میں سوار6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کے درمیانی شب کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے علاقے گڑنگ شنگلونہ کے مقام پر مزدا ٹرک اور کار گاڑی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 6افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے، انتظامیہ کے اہلکار واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے اور گاڑی کے اندر پھنسی ہوئی لاشیں کرین کے ذریعے نکال کر سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ میں پہنچا دی۔ انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کوئٹہ سے پنجاب جا رہے تھے جو حادثے کے شکار ہوگئے مزید کا رروائی جا ری ہے۔