|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2020

مستونگ:صوبائی حکومت بلخصوص محکمہ داخلہ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے منشیات جیسے لعنت کے خلاف موثر کاروائی شروع کی ہے ضلعی انتظامیہ نے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ منشیات کے نا سور کو جڑ سے ختم کیے بغیر چھین سے نہیں بیٹھینگے۔

انھوں نے کہاکہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب لیفٹننٹ محمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر لیویز کے کیو آر ایف فورس اور پولیس کی ٹیم نے مشترکہ طور پر ولی خان لیویز تھانہ کے حدود میں پڑنگ آباد میں واقع منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا۔اینٹی منشیات آپریشن کے دوران نشے کی لعنت میں مبتلا 16 افراد کو گرفتار کرکے لیویز تھانہ ولی خان منتقل کردیا۔

جبکہ کاروئی میں بڑی مقدار میں چرس ہیروئن شیشہ و دیگر منشیات بھی برآمد کا گیا۔ کامیاب کاروئی کے بعد انتظامیہ نے مزکورہ اڈے کو بھی مسمار کر دیا۔انھوں نے کہاکہ منشیات کی لعنت ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ اس نا سور کی خرید و فروخت نے سینکڑوں لوگوں کے گھروں کر اجاڑ دی ہے۔ ہمیں ہر صورت اس لعنت کی دلدل سے اپنے معاشرے کو پاک صاف کرنا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام سیاسی جماعتوں اور معاشرے کی ہر زی شعور فرد پر بھی یہ زمہ داری عائد ہوتی کہ منشیات کے خلاف مہم میں حصہ لیں۔ ضلعی انتظامیہ ایسے عناصر کی سرکوبی کیلئے سخت کریک ڈاون شروع کی ہے۔

اور اس لعنت کے خرید و فروخت میں ملوث عناصر کو کسی صورت میں معاف نہیں کیاجائے گا۔انہیں ہر حالت میں قانون کے گرفت میں لایاجائے گا اور ان کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیاجائے گا۔منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہیں اور انکے اڈوں کو مسمار کرکے بلڈوز کیا جائیگا۔