مستونگ: مستونگ شہر میں قلت آب کا مسلہ شدت اختیار کر گیا کیسکو نے شہر کے بیشتر واٹرسپلائی ٹیوب ویلز کی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ایک ہفتے سے بجلی کنکشنز منقطع کی ہے۔ٹینکر مافیا کی بھی چاندنی لگ گئی، شہر میں کربلا کا منظر تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے واٹر سپلائی ٹیوب ویلوں کی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کیسکو نے آماچ کے تمام آبنوشی ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع کر رکھی ہے۔
جسکی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں بازار ٹنڈلان مہتران عزیز آباد گلقنڈ سمیت دیگر تمام علاقوں میں پینے کی پانی بلکل نا پید ہو چکی ہے جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔واضع رہے کہ محکمہ پی ایچ ای اور کیسکو کے درمیان بجلی کی بلوں کی ادائیگی کا مسلہ شہریوں پر بھاری ثابت ہوئے ہے۔کیسکو نے بجلی کی بلوں کی عدم ادائیگی پر شہر سے منسلک بیشتر واٹر سپلائی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دیئے۔
جس سے شہر میں ایک ہفتے سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔پانی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ مجبورا تالابوں اور جوہڑوں کی مضہر صحت پینے کی پانی پینے پر مجبور ہے جس سے مختلف مہلک امراض میں مبتلا ہونے لگے ہے۔پانی کے اس بحرانی کفیت سے ٹینکر مافیا کی بھی چاندنی لگ گئی ہے منہ مانگے قیمتیں وصول کر رہے ہے اور بیشتر شہری استطاعت نہ رکھنے والے دن بھر پانی کی حصول کے لیئے بالٹی ہاتھ میں لے کر گلی کوچوں میں سرگرداں نظر آتے ہے۔
محکمہ پی ایچ ای اور کسیکو کے آپس کی چپقلش کی سزا غریب عوام بھگت رہے کیسکو نے بجلی بلوں کی ادائیگی تک ٹیوب ویلوں کی بجلی بحال کرنے سے معزرت کی ہے جبکہ محکمہ پی ایچ ای نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب تک محکمہ کے متعلقہ اعلی حکام کی جانب سے اس مد میں فنڈز ریلیز ہونے تک واٹر سپلائی ٹیوب ویلوں کی بلز کی ادائیگی ممکن نہیں ہے۔ دوسری جانب شہری دونوں محکموں کی آڑ میں پانی کی بوند کے لیئے ترس رہی ہے۔
علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب آحمد اچکزئی اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مستونگ شہر میں قلت آب کا نوٹس لیکر شہریوں کو قلت آب سے نجات دلائیں۔بصورت دیگر لوگ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔جسکی تمام تر زمہ داری کیسکو اور پی ایچ ای پر عائد ہو گئی۔