ممبر قومی اسمبلی لسبیلہ گوادر محمد اسلم نے وزیر اعلی بلوچستان کے بیان پرکہا کہ لاپتہ افراد یا مسنگ پرسن بلوچستان کا مسئلہ نہیں ہے پر اپنا ردعمل دیتے ہوے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے بیان دیکر بلوچستان کے اصل مسئلے سے چشم پوشی اختیار کی ہے
جن کے پیارے لا پتہ ہیں انکے والدین ماوں بہنوں سے پوچھیں کہ اپنوں کی جدائ کا درد کیا ہوتا ہے
ممبر قومی اسمبلی لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہیکہ وزیر اعلی بلوچستان شہانہ انداز میں پلا بڑا ہے اسلیے غریب کا درد محسوس نہیں کر سکتا۔
لا پتہ افراد کے معاملے میں جب تک پیش رفت نہیں ہوگی بلوچستان میں پر امن بلوچستان کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا
اگر وزیر اعلی بلوچستان دکھی ماوں بہنوں کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتا تو کمز کم ان زخموں پر نمک نہ چھڑکیں،
جام کمال بلوچستان کے اصل مسئلے سے چشم پوشی اختیارکر رہے ہیں اسلم بھوتانی
وقتِ اشاعت : September 28 – 2020