کوئٹہ: کوئٹہ بینظیر پل پر بڑی اوور لوڈ گاڑیوں کی آمدورفت جاری پل پر سے بڑی بڑی گاڑیوں کے گزرنے سے ایک طرف ٹریفک کے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں تو دوسری طرف پل کو نقصان پہنچنے اور کئی حادثے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، بینظیر پل اوور لوڈ گاڑیوں کی آمدورفت کی مناسبت سے ڈیزائن نہیں کیاگیا اس کی وجہ سے پل پر پہلے بڑی گاڑیوں کی آمدورفت روکنے کیلئے رکاوٹیں بنائی گئی تھیں۔
مگر اب رکاوٹیں ٹوٹ جانے کے باعث پل پر سے اوور لوڈ گاڑیاں گزر تی ہیں جس سے پل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ پل سنگل ٹریک ہونے کے باعث بڑی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے۔
اس حوالے سے حکام بالا کی نوٹس میں کئی بار لانے کے باوجود اس کا نوٹس نہیں لیا جارہا جو کہ باعث تشویش ہے، ایک دفعہ پھر عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ پل پر سے ہیوی ٹریفک کو روکنے کیلئے رکاوٹیں دوبارہ لگائی جائیں تاکہ ٹریفک کے مسائل کو کم اور عوام کے مشکلات ختم کئے جاسکیں۔