نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ضلعی دفتر میں شہید سلام جان ایڈوکیٹ اور اسکی معصوم بیٹی اسما بلوچ کی برسی کی مناسبت سے تعزیعتی ریفرنس منعقد ہواجس میں شہید سلام جان ایڈوکیٹ اور اسکی معصوم بیٹی اسما بلوچ کو اسکی قومی و جمہوری اور سیاسی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر میرعطا اللہ مینگل، MPAنوشکی میربابو رحیم مینگل، مرکزی کمیٹی کے ممبر میرخورشید جمالدینی اور عہداران، کارکنان موجود تھے۔
تعزیعتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلعی صدر میرعطا مینگل، مرکزی کمیٹی کے ممبر میرخورشید جمالدینی، ضلعی نائب صدر نسیم بلوچ، جوائنٹ سیکرٹری میرصاحب خان مینگل، سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری میرثنا اللہ جمالدینی، ضلعی سینئر رہنما میرپسندخان ماندائی و دیگر نے شہید سلام جان ایڈوکیٹ و شہید اسما بلوچ کو ان کی عملی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ مقررین نے کہا کہ شہدا کے عظیم قربانیاں قعطا رائیگاں نہیں جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ بلوچ قوم کے قومی زندگی اور مستقبل کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بلوچ قومی جہد کو تقویت فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام کی سیاسی، قومی، جمہوری حقوق پر قدغن ہے اور لوگوں کے سیاسی آزادی سلب کی گئی ہے عوام پر مارشالا بدترین حالات ہے بدقسمتی سے آئین عدم تحفظ کا شکار ہے۔ عوام کو آئیں کی بالادستی اور جمہوریت کے جدوجہد کو وسعت دے کر اپنے زمہ داری ادا کرنا چاہیے تاکہ کوئی بھی عوام کی قومی و جمہوری اور آئینی حقوق پر قدغن نہ لگا سکے۔ آخر میں شہدا کے مغفرت کیلئے دعا کیا گیا۔