گوادر: کنٹانی باڈر کے کاروباری حضرات کا احتجاج کا فیصلہ ضلع بھر میں احتجاج کا اعلان کوسٹل ہائی وے سمیت گوادر شہر اور چاروں تحصلیوں میں مختلف شاہروں پر احتجاج کریں گے انہونے کہا کہ لوگوں کا معاشی قتل کیوں کیا جارہا ہے باڈر کی بندش ضلع میں ماہی گیری کو بند کرنے کی سازش ہے۔ کاروباری حضرات کوسٹ گارڈ ساحل کی محافظ ہے تو ساحلی علاقے کے لوگوں کا معاش نہ چھینا جائے۔
کنٹانی باڈر متاثرین کا چیمبر آف کامرس کے آفس میں دھرنا کاروبار نہیں تو کیا کریں ہمیں بتایا جائے چیمبر آف کامرس کا رابطہ ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی چیمبر آف کامرس کے دفتر آمد کنٹانی باڈر متاثرین سے ملاقات باڈر کاروبار سے منسلک کاروباری حضرات کا حمل کلمتی کو احتجاج میں شامل ہونے کی درخواست ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی نے کہا ہے کہ کاروبار کھولنے کے لئے رابطے میں ہوں دو دنوں تک احتجاج موخر کردیں کوسٹ گارڈ حکام سے بات چیت جاری ہے۔
کاروباری افراد کے ساتھ ہوں۔چئیرمین سینٹ اور وفاقی وزیر داخلہ سے بھی رابطہ کررہے ہیں۔گوادر میں ہڑتال کا کلچرل درست عمل نہیں متاثرین کے کاروبار کو ہر صورت بحال کروائے گے۔مجھے دو دن دیں کاروبار کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔میری بات نہ سنی گئی تو آپ کا نمائندہ آپ کے ساتھ احتجاج میں موجود ہوگا۔