اوستہ محمد : اوستہ محمد کے عوام کو 8 سالوں دانستہ طور پر گیس کی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے گیس کے آفیسران عوام کو بلا جواز تنگ کرکے ان کے بلوں میں ناجائز ریڈنگ لگا کر اپنے کرپشن کو چھپا رہے ہیں اور عوام کو تنگ کیا جارہا ہیں محلہ حسین آباد حاجی محمد یعقوب محلہ قربان کالونی سمت کئی محلوں میں 8 سالوں سے گیس موجود نہیں لیکن گیس کی بلوں کا ناجائز بھرمار اور عوام کو بلا جواز مقروض کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہیں۔
حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفضیلات کے مطابق گیس کمپنی کے آفیسران اوستہ محمد شہر کے عوام کو سہولیات دینے کے لئے گیس کی منظوری لیکن چند سال گزر جانے کے بعد شہر کے مختلف محلوں حسین آباد قربان کالونی حاجی یعقوب محلہ کے گیس کی پائپوں میں گیس آنے کے بجائے نالیوں کے گندا پانی آنے لگے جس پر کئی بار گیس آفیس کے انچارج کو آگاہ کیا۔
لیکن ان کے باوجود گیس آفیسر اوستہ محمد کی لاپرواہی اور نالائقی کی وجہ سے کئی محلوں کے گیس پائپوں گندہ پانی آنے سے بند ہوگئے ہیں اور ان کو 8 سال ہورہے ہیں گیس کی بلوں کی غریب عوام بھر مار لیکن گیس نہیں جس کی وجہ سے حسین آباد محلہ اور قربان کالونی کے شہری بلاجواز ان کے گھروں میں گیس کے بکوں سے مقروض ہورہے ہیں جبکہ اوستہ کے گیس آفیس میں غریب عوام 8سالوں سے چکر کانٹ رہے ہیں کہ بلا جواز گیس کی بل آرہے ہیں۔