|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2020

اجلاس میں وفاقی اور صوبائ حکومت کے اشتراک سے بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے مجوزہ ترقیاتی پیکج میں شامل مختلف سیکٹرز کے منصوبوں کا جائیزہ تجویز کردہ پیکج کا تخمینہ 207286 اور منصوبوں کی تعداد 184 ہے
پیکج میں شامل منصوبوں پر متعلقہ وفاقی اور صوبائ محکموں کے زریعہ عملدرآمد کیا جاۓ گا ترقیاتی پیکج میں زراعت , آبپاشی ،آبنوشی،صنعت ،مواصلات،ماہی گیری،توانائ ،لائیو سٹاک ،بارڈر ٹریڈ ،بلدیات ،ایل پی جی/ایل این جی ٹرمینل کا قیام،جیٹیز کی تعمیر کے منصوبے شامل پیکج میں شامل قلیل مدتی ،وسط مدتی مدتی اور طویل مدتی منصوں پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جاۓ گا
ترقیاتی پیکج کا مقصد جنوبی بلوچستان کے کم ترقی یافتہ اور پسماندہ اضلاع کو دیگر ترقیاتی اضلاع کے برابر لانا ہے ترقیاتی پیکج میں ایسے منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے جنکے سماجی و معاشی شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں  وفاقی حکومت کو ترقیاتی پیکج میں اہمیت کے حامل بڑے منصوبوں کو شامل کرنے کی تجویز دینگے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر تمام اضلاع کی ماسٹر پلاننگ کی جارہی ہے۔ 
ماسٹر پلاننگ کے تحت ترقی کے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر ممکن ہو سکے گی لائیو سٹاک کے شعبہ میں بھی مالداروں کو مالی و تکنیکی معاونت کی فراہمی کے منصوبے پیکج میں شامل کیئےجائیںگے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کی ترقی سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔