کوئٹہ: پاکستان کے دورافتادہ پسماندہ ترین علاقوں میں جدید ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی ادارے یونیورسل سروسزفنڈ کا پراجیکٹ زونگ فور جی نے حاصل کر لیا۔ اس پراجیکٹ کے زریعے صوبہ بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں کو موبائل براڈبینڈ کے زریعے ڈیجیٹل ورلڈ تک رسائی مہیاکی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسل سروسز فنڈ کی جانب سے بلوچستان کے تین اضلاع جعفرآباد، نصیرپوراور صحبت پور کے انٹرنیٹ سروسزسے محروم 227 علاقوں تک تیز ترین اور معیاری موبائل براڈبینڈ مہیاکرنے کے لیے زونگ فور جی کے ساتھ معائدہ طے کر لیا۔
پراجیکٹ کے لیے ضروری انفراسٹرکچر کی تعمیر کے بعد ان پسماندہ دیہی علاقوں میں رہنے والی 13 لاکھ سے زائد آبادی کو زونگ فور جی کی تیز ترین اور قابل اعتماد سروسز مہیاکر دی جائینگی۔ زونگ فور جی اور یوایس ایف نے اس شراکت داری کا بنیادی مقصد ڈیجیٹل پاکستان کی منزل تک پہنچنے کے لیے معاشرے کیپسماندہ طبقات کو ڈیجیٹل سروسز تک رسائی مہیاکرنا ہے۔
بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں تک ڈیجیٹل سروسزکی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زونگ فور جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زونگ فور جی ملک کے طول وعرض میں جدید ترین موبائل اور براڈبینڈ سروسز کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور یو ایس ایف کا حالیہ پراجیکٹ بھی اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ یو ایس ایف کی جانب سے زونگ فور جی پر کیے جانیوالے اعتماد کا حوالہ دیتے ہوئے زونگ فور جی کے ترجمان نے یو ایس ایف کا شکریہ ادا کیا اور زونگ کی جانب سے بہترین خدمات کی فراہمی کے عزم کو دہرایا۔