|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2020

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2011 میں شکست کی ذمہ دار پوری ٹیم ہے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کے متعلق میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

دنیائے کرکٹ میں شاندار آلراؤنڈر کی حیثیت سے ممتاز مقام رکھنے والے شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ 2011 ورلڈ کپ میں شکست کا ذمہ دار کوئی فرد واحد نہیں ہے۔

 شاہد خان آفریدی کے حوالے سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ مصباح الحق کی سست بیٹنگ کے باعث ورلڈ کپ 2011 میں اچھا موقع گنوا دیا تھا۔

آنجہانی کرکٹ کوچ باب وولمر کے حوالے سے شاہد خان آفریدی نے کہا تھا کہ وہ کامیاب کوچ اس لیے تھے کہ سیاست میں نہیں پڑتے تھے۔