پنجگور: نیو بازار کمپلیکس پنجگور کے دوکانداروں کا نیو بازار کمپلیکس کے دوکانوں کو گرانے اور دوکان مالکاں کو تنگ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں نیو کمپلیکس کے دوکان مالکان اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی شرکا نے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اْن کے تبادلے کا مطالبہ کر دیا مظاہرین کی قیادت شعیب جان بلوچ انجمن دکانداران کے صدر حاجی عطا محمد دھانی اور دیگر کررہے تھے۔
مظاہرین نے دوکانداروں کو انصاف دلانے اور اْن کے دوکانوں کو مسمار کرنے کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیو بازار کمپلیکس کے بانی شعیب جان بلوچ تاجر حاجی عطا محمد حاجی ظہور احمد اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ دنوں نیو بازار کمپلیکس میں تعمیر ہونے والی دوکانوں کو مسمار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی ایک ناکام کوشش کی ہے۔
جس کو ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔غریبوں کی چالیس سالوں سے کمائی اور اْن کی زندگی کی اْمیدیں انہی دوکانوں پر ہیں اور اِن کو گرانا یہاں کے غریب عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ایک سرکاری ملازم اور عوام کی خادم ہیں لیکن اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا کرتے ہوئے عوام کیلئے مشکلات پیدا کئے ہیں اور اْن کے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔