|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2020

مستونگ: مستونگ بازار کے نواحی علاقہ کونگھڑھ روڈ پر کڑک قبرستان کے قریب ٹریکٹر نے ایک شخص کو کچل دیا۔ٹریکٹر میں سوار مزدور ٹریکٹر سے گرنے کے بعد ٹریکٹر کے نیچے آگیا جسے ٹریکٹر نے کچل دیا۔لاش ایک گھنٹے تک روڈ پر پڑی رہی مگر ایمبولنس موقع پر نہیں پہنچ سکا پولیس موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو ٹریکٹرسمیت تھانے لے گئے تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر کا نواحی علاقہ کونگھڑ روڈ پر کڑک کے قبرستان کے قریب ٹریکٹر کے افسوسناک واقع پیش آیا۔

حادثے میں ٹریکٹر پر سوار مزدور ٹریکٹر سے گرنے کے بعد ٹریکٹر کے نیچے آگیا جسے ٹریکٹر نے کچل دیااور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی لاش کو ایک گھنٹے کے بعد ایمرجنسی ریسکیو سینٹر لکپاس 1122کے ایمبولنس لکپاس سے پہنچ کر اٹھا لیا اور ہسپتال منتقل کردیا۔عینی شائدین کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی اور ٹریکٹر ڈرائیور کو ٹریکٹر سمیت پولیس نہ منتقل کردیا مگر لاش کو نہیں اٹھایا۔

انتہائی افسوس کا مقام ہیکہ مستونگ میں دو بڑے ہسپتال ہیں اور ان میں متعدد ایمبولنسز موجود ہوتے ہے پولیس کے پاس بھی ایمبولنس موجود ہے۔۔مگر اس کے باوجود لاش کو ریسکیو کرنے کیلئے ایک ایمبولنس بھی نہیں پہنچ سے اور 25 کلومیٹر دور لکپاس سے ایمبولنس پہنچا۔اور لاش کو ریسکیو کرکے سول ہسپتال منتقل کردیا۔