|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

کوئٹہ: صوبائی و زیر برائے ماحولیات ولائیو اسٹاک حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہاہے کہ بلوچستان ملک کا بڑا صوبہ ہے اور مسائل بھی وسیع ہیں صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باوجود ماحول کی تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے بلکہ محکمہ ماحولیات کو بہتر ٹیم ورک کے ذریعے آگے بڑھا نے اور بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیا ہے کوئٹہ شہر میں 21کریش پلانٹس سیل جبکہ 14کریش پلانٹس کے این او سیز منسوخ کئے گئے ہیں۔

ماضی میں ماحولیات کے حوالے سے قانون سازشی کی گئی لیکن عملدرآمد نہ ہوسکا جس کی وجہ سے 1992میں بننے والا ادارہ ماحولیات عدم دلچسپی کی وجہ سے جامع منصوبہ بندی سے محروم رہا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ادارہ تحفظ ماحولیات کے دفتر میں صوبائی سیکرٹری برائے ماحولیات عبدالصبور کاکڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت ماحول کو صاف بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

ماحولیات سے متعلق 2012میں قانون سازی تو کی گئی لیکن حکومت کی جانب سے اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے قانون سازی پر عملدرآمد نہ ہوسکا اس طرح 1992میں وجود میں آنے والا ادارہ عدم دلچسپی کی وجہ سے جامع منصوبہ بندی سے محروم رہا انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے کوئٹہ پاکستان کا 10آلودہ شہریوں میں شمار ہونے لگا ہے صوبائی حکومت عملی کام پر یقین رکھتی ہے بلوچستان ملک کا بڑا صوبہ ضرور ہے۔

لیکن اس کے مسائل وسیع ہیں حکومت نے بہتر حکمت عملی کے ذریعے کورونا کی وباء پر نہ صرف کنٹرول پا یا بلکہ ماحول کی تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ ادارہ تحفظ ماحولیات بہتر ٹیم ورک کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے حکومت نے ادارہ جاتی سرگرمیون کو پہلی مرتبہ ممکن بنا یا ہے مجاز افسران کے ساتھ ادارے کا بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیا ہے اور تنظیم سازی کے ذریعے تمام آسامیوں کو کنٹریکٹ کے ذریعے پر کئے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالھکومت کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں عمارتوں کی تعمیر بلڈنگ کوڈ کے تحت کی جاتی ہے تعمیرات سے قبل ماحولیات کا اجازت نامہ ضروری قرار دیا گیا ہے شہر میں 15بڑے کاروباری مراکز پرجرمانے عائد کئے گئے جبکہ 10کمرشل پلازوں پر بھی نوٹسز جاری کئے گئے اور 60نجی ہسپتالوں کا معائنہ کیا جاچکا ہے شہر میں اس وقت فضلے پر صرف 1پلانٹ کام کررہے ہیں فاطمہ جناح ہسپتال میں دوسرے پلانٹ کو بھی جلد فعال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال نظام کی تبدیلی کا پختہ عزم رکھتے ہیں موجودہ دور جدیدیت کا ہے۔

تاہم محکمے کے پاس ڈیٹا مرتب کرنے کا موثر نظام نہیں صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ تمام محکموں کے ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے تحفظ ادارہ ماحولیات کی اپنی ویب سائٹ کاافتتاح ہوچکا ہے عوامی آگاہی مہم میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔