|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2024

کوئٹہ:الیکشن ٹریبونل میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی رکنیت کے خلاف کیس کی سماعت،وزیراعلیٰ کی جانب سے جواب جمع کروا دیاگیا۔ گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کے روبرو وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی رکنیت کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران نوابزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے ریاض احمد ایڈوکیٹ جبکہ وزیراعلی کی جانب سے کیس کی پیروی آغا جمیل ایڈوکیٹ نے کی وزیراعلی بلوچستان کے وکیل نے مقدمے کے دعوے کا جواب جمع کردیاعدالت نے گہرام کو شواہد پیش کرنیکا حکم دے دیامیر سرفراز بگٹی کی رکنیت جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی نے چیلنج کر رکھی ہے بعدازاں کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *