|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 11اکتوبر کاجلسہ نا اہل کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے اور ان کے تابوت میں آخری کھیل ثابت ہوگا مزید ملک کو کٹھ پتلیوں کے ہاتھوں میں د یکر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا نا ہوگا حقیقی اپوزیشن جماعتیں عوام کی بہتر انداز میں نمائندگی کرتے ہوئے سلیکٹڈ حکمرانوں سے چھٹکارا دلائیں گے۔

عوام کو 1کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے سمیت سبز باغ دعوؤں تک محدود رہیں بلوچستان بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور جیالے 11اکتوبر کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسے میں بھر پور شرکت کرینگے جس کیلئے کمیٹیوں کو حتمی شکل بھی دیدی گئی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے عوام کو 1کروڑ نوکریاں 50لاکھ گھر سمیت سبز باغ دکھائیں جو صرف اور صرف وعدوں اور دعوؤں تک محدود رہی نا اہل حکومت 2سال سے عوام کو ریلیف کی بجائے مہنگائی کا تحفے دے رہی ہے۔

جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ا گر ہم نے مملکت خداداد کو دیوالیہ ہونے سے بچا نا ہے تو اس سلیکٹڈ نا اہل وکٹھ پتلی حکمرانوں سے چھٹکارا پانا ہوگا پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام کو ریلیف ملی تھی موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کے عوام دوست اقدامات کی تعریف کی بجائے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پرکرپشن کے الزامات عائد کررہی ہے۔

پیپلز پارٹی نے پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کیا اور اب بھی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ 11اکتوبر کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام کوئٹہ میں جلسہ عام اس نااہل کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے میں آخری کھیل ثابت ہوگئی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن 11اکتوبرکے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کریں پارٹی کی فعالیت سے متعلق کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔