|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ‘ مرکزی کمیٹی کے اراکین‘ ممبران پارلیمنٹ‘ ضلعی کابینہ اور سینئر دوستوں پر مشتمل اہم اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا مہمان خاص پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسیٰ جان بلوچ‘ اعزازی مہمان پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مرکزی نذیر احمد بلوچ تھے۔

مرکزی خواتین سیکرٹری ایم پی اے زینت شاہوانی‘ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ‘ بی ایس او کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ‘ مرکزی کمیٹی کے اراکین میر عبدالرؤف مینگل‘ ساجد ترین‘ غلام نبی مری‘ میر خورشید جمالدینی‘ چیئرمین جاوید بلوچ‘ ایم پی اے شکیلہ نوید دہوار‘ شمائلہ اسماعیل‘ میر جمال لانگو‘ قاری اختر شاہ کھرل‘ ضلعی نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ‘ جوائنٹ سیکرٹری میر عبدالغفور سرپرہ‘ انفارمیشن سیکرٹری یونس بلوچ‘ فنانس سیکرٹری حاجی فاروق شاہوانی‘ لیبر سیکرٹری شبیر احمد قمبرانی‘ ہیومن رائٹس سیکرٹری ڈاکٹر رمضان ہزارہ‘ بی این پی کوہلو کے ضلعی صدر ملک گامن خان مری۔

بی این پی ہرنائی کے ضلعی صدر میر شبیر مری‘نوریز بلوچ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں 11اکتوبر کو کوئٹہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم اور سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے پارلیمان کی بالادستی‘ قانون و آئین کی حکمرانی‘ عدلیہ و میڈیا کی آزادی‘ انسانی مساوات‘ سماجی انصاف کے حصول‘ سیاست میں عدم مداخلت‘ قوموں کو برابری کے بنیاد پر حقوق کی فراہمی‘ لاپتہ افراد کی بازیابی۔

عوام کی حقیقی حق حکمرانی‘ واک و اختیار‘ بے روزگاری‘ مہنگائی‘ لاقانونیت‘ بدامنی کے خاتمے کیلئے ناکام حکومتی پالیسیاں کے خلاف پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں‘ قوم وطن دوست ترقی پسند پارٹیوں کے اتحاد کے زیر اہتمام 11اکتوبر بروز اتوار دن ایک بجے ہاکی چوک زرغون روڈ کوئٹہ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام میں عوام کی شرکت تائید و حمایت حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

یہاں کے باشعور عوام اپنے شدید نفرت و سیاسی احتجاجی ریکارڈ کرا کے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے تاریخ گواہ ہے کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت کی حقیقی بحالی‘ جمہوری اداروں کی مضبوطی‘ پارلیمنٹ کی بالادستی‘ آئین و قانون کی حکمرانی‘ عوام کے واک و اختیار‘ قوموں کے حقوق کے حصول کیلئے نبزد آزما قوتوں کی سازشوں اور غیر جمہوری اقدام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہو کر ہمارے اکابرین نے طویل جدوجہد اور قربانیوں دیں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کریں شہادتیں اورقربانیاں دینے سے دریغ نہیں کیا صوبے و عوام کی مثالی جدوجہد روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

ہمشہ یہاں کے غیور عوام نے آمر اور ان کے گماشتوں کے مظالم‘ ناانصافیوں سازشوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹھیکے اور نہ اصولوں پر کبھی بھی سودا بازی کی بی این پی بالخصوص کوئٹہ کے پارلیمانی‘ سیاسی اور تنظیمی حوالے سے یہاں کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے پارٹی حقیقی معنوں میں یہاں کے تمام اقوام‘ مذاہب‘ لوگوں کی تائید و عوامی حمایت حاصل ہے۔

جنہوں نے ہمیشہ یہاں کے اقوام کو بھائی چارگی‘ امن وآشتی اور صوبے کے مفادات کے حصول کیلئے متحد و منظم کرنے کیلئے جدوجہد کی موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں سے آج تمام مکاتب فکر یہاں کے عوام نالاں اور بے زاری کا اظہار کر تے ہوئے طرح طرح کے مسائل سے دوچار ہیں بی این پی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 11اکتوبر کے جلسہ عوام کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور سیاسی کردار‘ عوام کے ساتھ قریبی روابط‘ عوامی رابطہ مہم شروع کریں تاکہ جلسہ عام کامیابی سے ہمکنار ہو اور ثابت ہو کہ یہاں کے عوام مزید کسی قسم کی ناانصافیوں‘ مہنگائی‘ بے روزگاری‘ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر بی این پی اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی۔