|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

بیلہ: سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواروں کا لسبیلہ کے میرٹ کی پامالی اور آرڈرز میں بلاوجہ تاخیر پر ڈی ڈی او آفس بیلہ کے سامنے احتجاج۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواروں کا میرٹ کی پامالی اور آرڈرز میں بلاوجہ تاخیر پر ڈی ڈی او آفس بیلہ کے سامنے احتجاج کیا۔

اس موقع سی ٹی ایس پی سارٹ لسٹڈ امیدواروں کے ضلعی صدر عبدالحمید رونجھو اور تمام امیدواروں نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو جلد از جلد آرڈز دئیے جائیں مزید تاخیر پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔عبدالحمید رونجھو نے کہا کہ ہمارے ساتھ لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ کوء تعاون نہیں کررہی ہے اور ہمارے آرڈرز کو بھی مکمل نظر انداز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ اساتذہ کے آرڈرز جاری نہ کرنا ہمارے بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے اور ہم اس ظلم کو برداشت نہیں کرینگے عبدالحمید رونجہ نے کہا کہ دیگر اضلاع میں سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ اساتذہ کے بقائدہ آرڈرز ہوگئے ہیں لیکن ضلع لسبیلہ کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔