|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

سرانان: 8روز قبل کچلاک بوستان سے اغواء کے گے عمر سلیمان خیل کو آج شام کولک زیارت کے ساتھ چلتی گاڑی سے پھینک کر اغوا کار فرار ہوگئے موقع پر موجود سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر عوامی نیشنل پارٹی مجک کے رہنماء جیلانی کاکڑ نے عمر سلیمان خیل کو اٹھا کر قریبی ہسپتال میں مرہم پٹی کے بعد اپنے گھر مجک لے گئے جس کو بعد میں مقامی انتظامیہ نے تحویل میں لیکرپشین انتظامیہ اور ڈی سی پشین قائم لاشاری کے حوالے کردیا۔

ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری اسسٹنٹ کمشنرحضرت ولی کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمرخان سلیمان خیل کے بازیابی میں ضلع پشین اور قلعہ عبداللہ کے انتظامیہ اور علاقے کے قبائلی عمائدین اور جرگہ نے مل کر اغواء کاروں پر پریشر ڈالا ایک بات واضح کروں کہ عمرخان سلیمان خیل کو بغیر معاوضہ بازیاب کیا گیا اغواء کاروں کو کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔