حب: لسبیلہ کے شہروں حب و بیلہ میں بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتیوں کے خلاف اوتھل کی عوام سراپا احتجاج بن گئیں پاکستان خاصخیلی جماعت کی جانب سے اوتھل شہر میں ریلی اور ارمابیل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بچوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کیمطابق خاصخیلی جماعت اوتھل کیجانب سے پاکستان خاصخیلی جماعت کے صدر مولا بخش خاصخیلی اور نائب صدر عباس علی خاصخیلی کی قیادت میں لسبیلہ کے صنعتی شہر حب سمیت دیگر علاقوں میں معصوم بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتیوں کے واقعات پر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی،لسبیلہ کے شہروں حب سمیت دیگر علاقوں میں معصوم بچوں اور بچیوں کیساتھ مبینہ زیادتیوں کے واقعات جس کے خلاف اوتھل شہر کی عوام سراپا احتجاج بن گئی ہے۔
اور پاکستان خاصخیلی جماعت کی جانب سے اوتھل شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ارمابیل پریس کلب اوتھل کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور زیادتی کرنیوالے درندہ صفت لوگوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ ضلع لسبیلہ کے پرامن ماحول کو خراب کیا جارہا ہے آئے روز بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔
جو انتہائی ایک شرمناک امر ہے اور ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں اور ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی جرت نہ ہو اور اعلی حکام معصوم بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں والدین پر بہت بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی حرکات و سکنات پر کھڑی نظر رکھیں کیونکہ سماج دشمن عناصر مختلف طریقوں سے معصوم بچوں کو اپنی حوس اور جنسی زیادتی کے شکار بناتے ہیں۔