|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

کوئٹہ:  ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو سالوں میں بلوچستان کی ترقی پر فوکس کیاہے جنوبی بلوچستان پیکج میں مختلف شعبوں کی ترقی کی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کو شاید بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے، پی ڈی ایم شایدبلوچستان میں ترقی وخوشحالی کاعمل سبوتاژ کرنے کیلئے کوئٹہ میں جلسہ کیاجارہاہے۔

صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان اور صوبے کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں،کوئٹہ سے کراچی دو رویہ شاہراہ صوبے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے،اس منصوبے پر پیش رفت ہوئی ہے شاہراہ پرگاڑیوں کی رفتار کنٹرول کرنے کیلئے ٹریکنگ سسٹم لگارہے ہیں لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو شاید بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔

پی ڈی ایم نے اپنا پہلا جلسہ کوئٹہ میں کرانیکااعلان کیا ہے،ن لیگ پنجاب میں،جمعیت کے پی اور پیپلز پارٹی سندھ میں جلسہ کرسکتی تھی دونوں بڑی جماعتوں کی بلوچستان میں نمائندگی نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، بیشک جلسہ کریں،لیکن سوال یہ ہے کہ انہوں نے بلوچستان کوہی کیوں چنا،برفباری،کوویڈ اور سیلاب کے دوران ان جماعتوں نیبلوچستان کو سپورٹ نہیں کیا کسی نے ہمدردی کا اظہار بھی نہیں کیا۔