|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا آغا محمود شاہ مولانا سید عبدالستار شاہ جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ جمعیت ضلع کوئٹہ سابق وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا قاری مہراللہ مولانا مفتی محمد روزی خان اور صوبائی خطیب مولانا قاری انوارالحق حقانی مولانا حافظ مسعود نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قوم نے جمعیت علمائے اسلام کا ساتھ دینا ہوگا جمعیت کی تحریک ظالمانہ نظام کی خاتمے تک جاری رہے گی۔

نااہل حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ملک خوشنما نعروں سے نہیں چلتی ہیں قوم حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے منتظر ہے موجودہ حکمران مزید قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ہیں قوم پر مسلط حکمرانوں کی تمام جھوٹے وعدے عیاں ہو گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ تجوید القرآن سرکی روڈ میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے زہر اہتمام عظیم الشان تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کنونشن کے صدارت جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق نے کی جبکہ کنونشن کی آغا ز قاری منیر احمد نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سکرٹری کے فرائض جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ مسعود احمد مولانا حافظ محمد عارف شمشیر نے سرانجام دیا اس موقع پر مولانا شیخ احمد جان سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی حاجی عنایت اللہ خان بازء مولانا محمد ہاشم خشکی مولانا محمد ایوب ایوبی مولانا غلام نبی محمد ی مولانا عبدالغفور مدنی۔

مولانا حکیم حبیب اللہ بڑیچ حافظ سراج الدین مولانا مفتی رحمت اللہ مولانا قاری نور الدین مولانا مفتی سیف الرحمن جمعیت علما اسلام تحصیل کچلاک کے امیر مولانا خدا ے دوست جنرل سیکرٹری مولانا مفتی عبیداللہ آغا حاجی عبدالعزیز خلجی نعمت اللہ ملا خیل حاجی بختیار احمد مولانا محمد صادق مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا محمد طاہر تو حیدی مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی چوہدری محمد عاطف میر فاروق لا نگو ناظم مالیات میر سرفراز احمد شاہوانی حاجی قاسم خان خلجی ود یگر علما کرام بھی موجود تھے مقررین نے عظیم الشان تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ آمریت کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

اور اسوقت بھی جمعیت علما اسلام ہی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہیملک کو آئین اور قانون کی بالادستی کی جانب لے کرجاناچاہتیہیں،جمعیت علما اسلام آمرانہ رویوں سے پہلے بھی لڑے تھے اب بھی لڑیں گی ذاتی اور پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا جے یو آئی کی تحریک موجودہ نااہل حکمرانوں کے خاتمے تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کو چاہیئے کہ وہ جے یو آئی کا ساتھ دے جمعیت علما اسلام پارلیمنٹکی اندر و باہر عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے نا اہل حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے،نیب کو استعمال کرکے ہمیں خاموش نہیں کرایا جاسکتا۔

تاریخ کی بدترین دھاندلی کو جسطرح جمعی علما اسلام نے چیلنج کیا کوئی دوسری سیاسی جماعت نہیں کرسکی،اور جو مضبوط مقف اپنایا پاکستان کا بچہ بچہ اس کی گواہی دے رہا ہے کہ اس انداز میں ملک کی اور کسی سیاسی جماعت نے اتنا واضح مقف نہیں اپنایا،جمعی علما اسلام ایک سیاسی جماعت ہے اور اپنی 100 سالہ تاریخ رکھتی ہے، اگر مقتدر قوتیں ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنیں تو ملک کی بڑی سیاسی جماعت جمعی علما اسلام ہیہم عام آدمی کی آواز ہیں اور انکے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو لاالہ الااللہ کے نام پر حاصل کیا گیا۔

اور جس ملک کا آئین کہتا ہے کہ اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا، قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بنے گا، مگر آج تک اس حوالے سے ایک بھی قانون سازی نہیں ہوسکی ہم کس طرح نئی نسل کو یقین دلائیں کہ واقعی وہ آزاد ہوچکے ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر اس ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،اس وقت ملک کی معیشت ڈوب چکی ہے، ملک کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد پریشان ہیں،یہ نااہل حکمران اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے زہر اہتمام 25 اکتوبر کو کوئٹہ کے سرزمین پر تاریخ کا سب سے بڑا ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و سلم کا نفرنس ہو گی جس سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ود یگر مرکزی قائدین خطاب فرمائیں گے 25 اکتوبر کو ہونے والے ناموس رسالت قادیانی نواز حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔