|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

پاکستان نے نیگورنو کارا باخ میں پاک فوج کے آرمینیا کی فوج کے خلاف لڑنے سے متعلق میڈیا رپورٹس مسترد کردیں۔

خیال رہے کہ بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ انڈیا اور کچھ دیگر میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا وزیراعظم عمران خان نے متنازع علاقے میں آذربائیجان اور ترکی کی فوج کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے پاکستانی فوج کے دستے روانہ کیے ہیں۔

ان رپورٹس میں اس علاقے سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کے مابین ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیا گیا تھا جس میں پاکستانی فوج کی موجودگی کا ذکر تھا۔

تاہم ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان رپورٹ کو بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی رپورٹس اور اطلاعات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔