|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2020

چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسدخان اچکزئی کے مبینہ اغواء کاری کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری شاہراہ تیسرے روز بھی بند رہا جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفورحیدری نے بھی شاہراہ پر موجود ہڑتال کے شرکاء سے اظہار یکجہتی چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے بھی درہ خوجک جاکر ہڑتال پر بیٹھے ہوئے شرکاء سے اظہار یکجہتی کا اظہار جب تک اسدخان اچکزئی کو رہانہیں کیاجاتااس وقت تک شاہراہ بند رہے گا۔

شرکاء کا اعلان تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر ایم پی اے اصغرخان اچکزئی کے چچازاد بھائی اسدخان اچکزئی کی مبینہ اغواء کاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے سلسلے میں کوئٹہ چمن شاہراہ کو درہ خوجک کے مقام پر آج تیسرے روز بھی مکمل طورپرشاہراہ بند رہا۔

جس سے سینکڑوں کی تعداد میں فریش فروٹ اور دیگر خوراکی اشیاء کے ٹرک جو افغانستان سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے جارہے تھے وہ مکمل طورپر پھنس گئے جبکہ شاہراہ کی بندش سے مسافروں کو بھی شدید اذیت کا سامنا کرناپڑرہاہے اور نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینر ز بھی پھنس گئے جبکہ تیسرے روز جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسابق سنیٹ چیئرمین سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی درہ خوجک جاکر ہڑتال پر موجود شرکاء سے اظہار یکجہتی کی اور ان سے بات چیت کی جبکہ چیمبرآف کامرس کے وفد نے بھی درہ خوجک جاکر وہاں پر ہڑتال پر بیٹھے ہوئے شرکاء سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔

اور ہرقسم کی یقین دہانی کرائی جبکہ ہڑتال پرموجود آل پارٹیز تاجر ولغڑی اتحاد عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شاہراہ کو اسوقت تک نہیں کھولاجائے گا جب تک ہمارے مغوی اسدخان کو چھوڑ ا نہیں جاتااور اگر صورتحال کو واضح نہیں کیاگیاتو انشاء اللہ اگلا اقدام اس سے بھی سخت ہوگا جس میں بلوچستان بھرکے قومی شاہراہوں کو مکمل طور بند کردیاجائے گا اور بلوچستان بھرکے قومی شاہراہوں کو بند کردیاجائے گا۔

جس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی جبکہ شاہراہ کی بندش سے خوردنی اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوگیا کیونکہ خوردنی اشیاء کے ٹرک مکمل طورپر ہڑتال میں پھنس چکے ہیں جو سامان دور دراز علاقوں پر لایاجارہاہے اس کی قیمتیں انتہائی بڑھائی گئے ہیں جوکہ عوام کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہے۔