|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2020

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پرکمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار خان کوئٹہ ڈوپلمنٹ پیکج کے تحت مختلف شاہراہوں کی توسیع سڑکوں کی تعمیر، اسپورٹس گراؤنڈ،جن میں سریاب روڈ، لنک بادینی سریاب روڈ،لنک روڈ اسٹران بائی پاس ٹو سریاب روڈ نزد ریڈیو پاکستان، جوائنٹ روڈ،ایرپورٹ روڈ سبزل روڈاور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کروایا گیا۔

جن کے مکمل ہونے سے شہریوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ڈویژن پیکج کے تحت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں،سڑکوں کی توسیع، پارکس اور اسپورٹس گروانڈز کی تعمیر کے حوالے سے متعلق بریفنگ اور منصوبوں پر کام کی پیش رفت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر سابقہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو تفصیلا بریفنگ دی اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار خان نے کہا کہ کوئٹہ صوبے کا دارالحکومت ہونے کی وجہ سے تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

اور سی پیک کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل شہر ہے اس کی تعمیر اور خوبصورتی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے شہر میں سڑکوں کی تعمیر سے ٹریفک کے مسائل حل ہونے اور شہر کی رویاتی احسن بحأل ہوگااس کے علاوہ شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے فٹ بال گراؤنڈ اور پارکس کی تعمیر انتہای اہم منصوبے ہیں جس کی تکمیل سے شہر یوں کو صحت مندانہ ماحول میسر آئیگا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عظیم الشان منصوبے کے تحت سڑکوں کی توسیع اور تعمیر سے ٹریفک کے مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ رش اور ٹریفک جام کے مسائل سے بھی چھٹکارہ حاصل ہوگاکوئٹہ کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور وہ خود جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت اور معیار کا معائنہ کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے ان کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تمام تعمیراتی کام معیار کے مطابق بروقت مکمل کئے جائیں محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی،محکمہ واسا اور محکمہ پی ٹی سی ایل کو یوٹیلٹی بلز ادا کر دیئے ہیں اور شفٹنگ کاکام بھی جلد مکمل کیا جائیگا۔