اوستہ محمد: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر سابق وزیراعلی بلوچستان و ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ بی اے پی کی حکومت صوبے میں ترقی و خوشخالی کے لئے کوشاں موصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے حلقہ انتخاب میں روڈوں کا جال بچھانے کے اوستا محمد اور گنداخہ میں موصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے ترقیاتی اسکمات تیزی سے جاری ہیں کیرتھرکینال کے مختلف کینالوں کی بھل صفائی کے لئے بھی فنڈ تجویز کئے گئے۔
جن سے آبادگاروں کو فائدہ ہوگ ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزر میر جان محمد خان جمالی نے آج اپنے حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں پر ان کو ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ظفر علی کھوسہ نے مختلف اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ مرکزی آرگنائزر نے مقامی آفیسران کو ہدایت کی کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔
کیونکہ 32 کلو میٹر طویل اوستہ محمد ٹو جھل مگسی روڈ سے عوام کو سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ زرعی اجناس کی منڈیوں تک رسائی میں سہولت ملے گی۔ممبر صوبائی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد تحصیل گنداخہ میں سرکاری دفاتر کھولے جائیں گے جن میں اسسٹنٹ کمشنر اور نادرا آفس شامل ہے ان دفاتر کے کھلنے سے وہاں کے مکینوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔
میر جان محمد جمالی نے کہا کہ اوستہ محمد میں ٹراما سینٹر کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے جس کی تکمیل سے وہاں کے مکینوں کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسرہوگی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت صوبے میں تعلیم صحت روزگار اور مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔مرکزی آرگنائزر نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا شمار ملک گیر سیاسی جماعتوں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں لوگ جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں جو پارٹی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پر قبائلی رہنما میر اسد خان جمالی، اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد عبدالناصر ایس ڈی او عرفان ذوالفقار عمرانی ٹھکیدار حاجی شوکت بنگلزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔